19 اپریل 2015 - 11:02
شام ، سازشوں پر غالب آ کر رہے گا

مقبوضہ جولان کے شہریوں نے شام سے فرانسیسی سامراج کے انخلاء کی انہترویں سالگرہ کے موقع پر دہشتگردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی حمایت پر تاکید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی سامراج کے قبضے سے شام کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے مقبوضہ جولان کے مجدل شمس علاقے میں منعقدہ پروگرام کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں صدر بشار اسد کی تصویریں اور شام کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے- جولان کے شہریوں نے تکفیری دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کی حمایت، اپنی مادر وطن سے محبت اور اسرائیلی قابضوں کو باہر نکالنے تک استقامت و مزاحمت جاری رکھنے پر تاکید کی-اس پروگرام میں شامل ایک شہری محمد کناعنہ نے کہا کہ میں فلسطین سے آیا ہوں تاکہ ملت شام اور دنیا کے سامنے اعلان کروں کہ صرف شام ہے جو فلسطین اور فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑا ہوا ہے اور ہر طرح سے اس کی حمایت کر رہا ہے- محمد کناعنہ نے کہا کہ ملت شام کی استقامت کو درہم برہم کرنے کے لئے انجام پانے والی تمام سازشوں کے باوجود آخر کار وہ کامیاب ہو کر رہے گی-

.......

/169