اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈر لوکاشویچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی علاقے میں قیام امن کے سلسلے میں یوکرین کی حکومت کے وعدوں کی خلاف ورزی ہے- انھوں نے کہا کہ امریکہ باتوں میں یوکرین میں بحران کے حل کی حمایت کرتا ہے لیکن عمل میں مینسک معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے- روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یوکرین میں جنگ پسند دھڑے کو انتقامی منصوبوں پر عمل درآمد کی ترغیب دینا مشرقی یوکرین میں جنگ و خونریزی دوبارہ شروع ہونے کا باعث بن سکتا ہے- انھوں نے یوکرین کے مغرب میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے یوکرین کے حالات کے لیے خطرناک قرار دیا- واضح رہے کہ روسی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ تین سو امریکی فوجی یوکرین کے مغربی علاقے لووف میں داخل ہوئے ہیں-
.....
/169