اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ جنرل حسین سلامی نے ایران کے قومی ٹی وی چینل ون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا فریضہ مسلمانوں کی عزت و کرامت کا تحفظ کرنا ہے اور اسی وجہ سے ایران فلسطین، لبنان، افغانستان اور شام کے عوام کی حمایت کرتا ہے- انہوں نے کہا کہ ایران مسلمانوں کی حمایت کرنے کو اپنا فریضہ سمجھتا ہے-
جنرل حسین سلامی نے یمن پر آل سعود کی جارحیت کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب نے عرب ملکوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے معنوی اور عقیدتی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے نیز اپنی تسلط پسندی کی غرض سے یمن پر جارحیت کا خطرناک اقدام کیا ہے- انہوں نے کہا کہ باوثوق اطلاعات کے مطابق یمن پر حملوں سے صرف چھے گھنٹے قبل آل سعود کا اتحاد قائم ہوا تھا- انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یمن پر حملے میں مصر کی فوج پر تسلط حاصل کرنا چاہتا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ مصر کی فوج کے لئےنہایت توہین آمیز امر ہو گا-
جنرل حسین سلامی نے امریکہ کے فوجی آپشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے بڑی طاقتوں سے مقابلہ کرنے کے گر، میدان عمل میں سیکھے ہیں- انھوں نے کہا کہ اگر ایسی فضا میں مذاکرات کئے جائیں تو حالات پہلے کی طرح ہی ہو جائیں گے- انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے پاس امریکہ کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہ ہوتی تو ہم اتنے اطمینان سے بات نہ کرتے- جنرل حسین سلامی نے کہا کہ جس چیز نے ملت ایران کو مختلف مسائل کے باوجود طاقتور ملکوں میں لاکھڑا کیا اور رول ماڈل بنا دیا ہے وہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور رہبر انقلاب اسلامی کی مثالی قیادت ہے-
.......
/169