18 اپریل 2015 - 18:45
افغانستان؛ جلال آباد کے تباہ کن دھماکہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی+تصاویر

جلال آباد میں ہوئے آج صبح تباہ کن خود کش حملے کی ذمہ داری دھشتگرد ٹولے داعش نے قبول کر لی اس خود کش حملے میں ۳۳ افراد جانبحق اور ۱۰۰ سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ہوئے آج صبح  تباہ کن خود کش حملے کی ذمہ داری دھشتگرد ٹولے داعش نے قبول کر لی اس خود کش حملے میں ۳۳ افراد جانبحق اور ۱۰۰ سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
افغانستان کے مشرقی علاقے میں واقع صوبہ ننگرھار میں ایک بینک کے سامنے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کئے گئے خود کش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی۔
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے اس واقعے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: داعش نے جلال آباد کے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ طالبان نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔


افغانستان کے ذرائع کے مطابق ایک شخص جو خود کو افغانستان میں داعش کا ترجمان کہتا ہے نے خبری ذرائع سے بات کرتے ہوئے جلال آباد کے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
سوشل میڈیا پر داعش کے ترجمان کے عنوان سے اس شخص کی تصویر کو شائع کیا جا رہا ہے جس نے کیمرے کے سامنے حاضر ہو کر جلال آباد حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل افغانستان کے صدر جمہوریہ کے دفتر نے اس ملک میں داعش کی موجودگی کی تائید کرتے ہوئے کہ حکومت داعش سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

واقعہ کی دردناک تصاویر؛


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲