17 اپریل 2015 - 12:06
ایرانی وزیر خارجہ ظریف، دنیا کی 100 با اثر ترین شخصیات میں شامل

امریکی میگزین 'ٹائمز' نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور جوہری مذاکراتی ٹیم کے سربراہ 'محمد جواد ظریف' کو 2014 کی 100 با اثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی میگزین 'ٹائمز' نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور جوہری مذاکراتی ٹیم کے سربراہ 'محمد جواد ظریف' کو 2014 کی 100 با اثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے.

ظريف گزشتہ 18 مہينے سے عالمي طاقتوں كے ساتھ انتہائي حساس مذاكرات اور نشستوں ميں ايراني جوہري ٹيم كي قيادت كررہے ہيں.
ٹائمز ميگزين ہر برس 100 ايسے افراد كي فہرست جاري كرتا ہے، جنہوں نے سياسي، بزنس، اور معاشرتي يا كسي بھي شعبہ ہائے زندگي ميں گرانقدر خدمات سر انجام دي ہوں.
اس مرتبہ اس فہرست ميں ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف بھي اس فہرست ميں شامل ہيں.
امريكي صدر باراك اوباما، كيوبا كے صدر راؤل كاسترو، بھارتي وزير اعظم نريندر مودي اور عراقي وزير اعظم حيدر العبادي بھي اس فہرست ميں شامل ہيں.
امريكي انسٹي ٹيوٹ برائے امن اور وڈرو ولسن سينٹر كے سنئير ركن 'رابن رائٹ' اس حوالے سے كہا ہے كہ محمد جواد ظريف ايران كے ايك خوش چہرہ اور نماياں انقلابي شخصيت ہيں.
انہوں نے كہا ہے كہ وہ ايراني وزير خارجہ ظريف كو پيچھلے 30 سال جانتے ہيں جن كا ايران اور عراق جنگ كا خاتمہ، لبنان ميں امريكي مغريوں كي رہايي اور افغانستان ميں طالبان كے بعد آنے والي نئي حكومت ميں اہم كردار رہا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲