17 اپریل 2015 - 11:15
علاقے میں دہشتگردی کو بعض مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے

شام کے صدر نے کہا ہے کہ بعض علاقائی اور مغربی ملکوں کی حمایت کی وجہ سے علاقے میں دہشتگردی جاری ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ہمارے علاقے میں دہشتگردی بعض ملکوں بالخصوص مغربی ملکوں کی حمایت کے وجہ سے جاری ہے- انہوں نے سویڈن کےاخبار سے گفتگو میں کہا کہ دہشتگردی کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ کوئی ایسا عالمی ادارہ نہیں ہے جو دہشتگردوں کو استعمال کرکے دیگر ملکوں کو ویران کرنے کے اقدامات کا سدباب کرسکے- صدر بشار اسد نے کہا کہ دہشتگردی مقامی یا علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے- انہوں نے کہا کہ ترکی، قطر اور سعودی عرب، آلہ کار ممالک ہیں- بشار اسد نے کہا کہ وہابیت ساری دنیا میں دہشتگردی کی بنیاد ہے- شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے حکام کے ساتھ مسئلہ یہ ہےکہ وہ سمجھتے ہیں کہ دہشتگردی کو دباؤ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲