اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سربراہ ڈاکٹر علامہ شفقت حسین شیرازی نے وفد کے ہمراہ مدیر مکتب آیت الله العظمٰی الشیخ بشیر نجفی، حجت الاسلام والمسلمین الشیخ ابو صادق سے ملاقات کی۔ نجف اشرف میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کی سیاسی اور مذہبی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، ایم ڈبلیو ایم کی خدمات اور عوام کے ساتھ قریبوں رابطوں کو سراہا گیا۔
الشیخ ابو صادق نے یمن کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جرات مندانہ موقف کی تعریف کی اور کہا ہمیں ایم ڈبلیو ایم پر فخر ہے، جو تشیع پاکستان کی خدمت مصروف عمل ہے، ہم اس پلیٹ فارم کے لئے پورے خلوص کے ساتھ حاضر ہیں اور دعاگو ہیں۔
.......
/169