اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے شہر ادلب سے دہشتگردوں کا صفایا اور اس شہر کا کنٹرول سنبھالنے کےلئے ایک بڑی فوجی کاروائی شروع کی ہے- لبنان کے پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے اپنی اس کاروائی کا آغاز، جبو کے علاقے سے کیا ہے- اس سے قبل شامی فوج نے ایک کاروائی کرکے ان تمام راستوں کو مسدود کردیا جن کے ذریعے دہشتگردوں کو فوجی مدد پہنچ رہی تھی- اس کاروائی کے دوران شامی فوج نے کئی علاقوں کا کنٹرول، اپنے ہاتھ لے لیا- شامی فوج نے اسی طرح مسطومہ نامی علاقے کو آزاد کرالیا جو اہم اسٹریٹیجک علاقہ شمار ہوتا ہے- اس علاقے پر شامی فوج کے کنٹرول سے، شہر ادلب میں امن کی برقراری میں کافی مدد ملےگی-تازہ ترین اطلاع کے مطابق شامی فوجیوں کی ادلب کے جانب پیش قدمی جاری ہے-
.......
/169