15 اپریل 2015 - 12:55
سلامتی کونسل کے نام ایران کا مراسلہ، یمن جنگ فورا رکوائی جائے

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے سلامتی کونسل کے نام ایک مراسلے میں یمن پر فوری طور پر حملے بند، یمنی عوام کےلئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل اور یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی بنیاد پر مسئلے کا سیاسی حل تلاش کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے سلامتی کونسل کے نام ایک مراسلے میں یمن پر فوری طور پر حملے بند، یمنی عوام کےلئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل اور یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی بنیاد پر مسئلے کا سیاسی حل تلاش کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایران کے مستقل مندوب کے مراسلے میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ یمن کا بحران، اس ملک کا مکمل طور پر ایک اندرونی مسئلہ ہے اور یہ تاثر پیش کرنے کی کوشش بالکل غلط ہے کہ یمن میں شیعہ و سنّی مسلمانوں کے درمیان جنگ ہورہی ہے- انھوں نے کہا ہے کہ یمن کی جنگ سے صرف اغیار فائدہ اٹھا رہے ہیں- اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے سلامتی کونسل کے نام اپنے مراسلے میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یمن کا مسئلہ، طاقت کے استعمال سے ہرگز حل نہیں ہوسکتا اور یمن پر فوری طور پر حملے بند، یمنی عوام کےلئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل اور یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی بنیاد پر مسئلے کا سیاسی حل تلاش کئے جانے کی ضرورت ہے- انھوں نے یمن کے حوالے سے ایران کے خلاف عائد کئے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کا مقصد، ان پالیسیوں سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانا ہے جو مکمل طور پر شکست سے دوچار ہوچکی ہیں اور مجموعی طور پر یمن میں بحران و بدامنی کا باعث بنی ہیں- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایران کے مستقل مندوب کے مراسلے میں تاکید کی گئی ہے کہ ایران نے یمن میں امن و استحکام کی برقراری کےلئے اقوام متحدہ کی نگرانی میں، کی جانے والی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے- اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ بیرونی فوجی مداخلت سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا اور یمن کا مسئلہ بھی اس قاعدے سے مستثنی نہیں ہے- انھوں نے کہا کہ یمن پر جاری بمباری سے عدم استحکام بڑھتا جارہا ہے جو یمن میں خونریز خانہ جنگی کا باعث بن سکتا ہے- اس مراسلے میں آیا ہے کہ یمن پر فوجی حملوں سے علاقے میں القاعدہ، داعش اور دیگر دہشتگرد گروہ فائدہ اٹھا رہے ہیں- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایران کے مستقل مندوب کے مراسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سلامتی کونسل اس مراسلے کو اپنی ایک دستاویز کی حیثیت سے جاری کرے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲