15 اپریل 2015 - 12:45
دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ایران کی تجاویز کا خیرمقدم

ایران کی قومی سلامی کی اعلی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ شانگھای تعاون تنظیم کے مبصر ممالک کے سکریٹریوں نے دہشتگردگروہوں کے مقابلے کے لئے ایران کی تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی قومی سلامی کی اعلی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ شانگھای تعاون تنظیم کے مبصر ممالک کے سکریٹریوں نے دہشتگردگروہوں کے مقابلے کے لئے ایران کی تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے-
علی شمخانی نے ماسکو میں منعقدہ شانگھای تعاون تنظیم کے مبصر ممالک کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹریوں کے اجلاس سے واپسی پر کہا کہ رکن ممالک نے دہشتگردی کے خلاف ایران کے تجربات کے پیش نظر مقامی صلاحیتوں پر مبنی علاقائی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کی غرض سے تہران کی تجاویز کا خیرمقدم کیا ہے- علی شمخانی نے امید ظاہر کی کہ ماسکو کے دورے کے نتائج اور علاقے کے عوام کو سیکورٹی فراہم کرنے اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے انجام پانے والے صلاح و مشوروں پر عمل کیا جائے گا- ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی، روس کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے بدھ کی صبح تہران پہنچے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲