اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی فوجیوں نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو شکست دے کر بیجی ریفائنری کا کنٹرول حاصل کرلیا-
رپورٹ کے مطابق تکریت کے شمالی شہر بیجی کے مجسٹریٹ محمد الجبوری نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے داعش دہشتگردوں کو شکست دے کر بیجی ریفائنری کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ بیجی ریفائنری کی حفاظت پر مامور سیکورٹی فورسز نے داعش کے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کرکے ریفائنری پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے- ادھر امریکی اتحاد کے ڈرون طیاروں نے بیجی، فلوجہ، موصل، الرمادی اور سنجار میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ عراق کے سیکورٹی اور طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے مشرقی علاقے میں دہشتگردانہ حملوں میں پانچ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوئے ہیں- اس بم دھماکے میں دوکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے- ادھر عراقی حکام نے کہا ہے کہ ترک فوجی افسر بھی موصل واپس لینے کےلئے عراقی فورسز کو ٹریننگ دے رہے ہیں- اطلاعا ت کے مطابق ترکمن اور سنی افراد پر مشتمل آٹھ سو فوجیوں کے یونٹ کو ترک افسر الشیخان فوجی اڈے میں ٹریننگ دے رہے ہیں- یہ فوجی اڈہ موصل سے بارہ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲