15 اپریل 2015 - 05:06
یمن پر آل سعود اور اسکے پٹھوؤں کی وحشیانہ جارحیت

یمن کے نہتے عوام پر آل سعود اور اسکے اتحادیوں کی جارحیت میں چھے ہزار سے زائد بے گناہ افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں لیکن اسکے باوجود یمن پر جارحیت بدستور جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے نہتے عوام پر آل سعود اور اسکے اتحادیوں کی جارحیت میں چھے ہزار سے زائد بے گناہ افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں لیکن اسکے باوجود یمن پر جارحیت بدستور جاری ہے۔ 

یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے الوحدۃ میں بچوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے آل سعود کے انسانیت سوز جرائم کی شدید مذمت کی۔ یمنی بچوں کا یہ جلوس، اقوام متحدہ کے دفتر تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
یمنی بچوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے خلاف نعرے لگائے۔ ان مظلوم بچوں نے یمن پر آل سعود کے مظالم پر عرب ملکوں کی خاموشی کی مذمت کی۔
ادھر یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے عوام نے بھی بڑا مظاہرہ کرکے آل سعود کی مجرمانہ کاروائیوں کی مذمت کی۔
واضح رہے کہ آل سعود کی جارحیت میں اب تک دو ہزار سے زائد یمنی باشندے، شہید ہوچکے ہیں- دریں اثنا عرب ملکوں میں چار ہزار سماجی کارکنوں نے سوشیل میڈیا پر یمنی قوم کی حمایت اور اسکے ساتھ اظہار یکجہتی کئے جانے کی اپیل کی ہے۔
لبنان، یمن، الجزائر، مصر،تیونس، اور عراق میں سماجی کارکنوں نے یمنی قوم کے ساتھ سوشیل میڈیا پر اظہار یکجہتی کی کال دی ہے- ادھر عالمی سطح پر یمن پر آل سعود کے حملوں کی مذمت کے باوجود، آل سعود اور اسکے پٹھو ممالک کی جارحیت جاری ہے اور آل سعود کے طیارے، بدستور یمن کی بنیادی تنصیبات اور رہائشی علاقوں پر حملے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آل سعود کے جارح طیاروں نے منگل کے دن عدن اور صعدہ میں لوہے کے کارخانے، بجلی گھر نیز پالی ٹیکنیک اور پاسپورٹ آفس کو نشانہ بنایا- آل سعود کے طیاروں نے یمن کے جنوبی علاقے شبوہ میں بعض شہری تنصیبات کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا-

پیر کے دن آل سعود کے جارح طیاروں نے صوربہ مآرب پر لڑکیوں کے ایک اسکول پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس میں تین لڑکیاں شہید اور کئی زخمی ہوئیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ آل سعود اور اسکے پٹھوؤں کے حملوں میں دوہزار پانچ سو اکہتر افراد شہید ہوئے ہیں جن میں تین سو اکیاسی بچے اور دو سو چودہ خواتین شامل ہیں- یمن پر آل سعود کی وحشیانہ جارحیت میں تین ہزار آٹھ سو ستّانوے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

.......

/169