اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کے روز اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ پہنچنے پر پرنامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اس دورے میں علاقائی سطح پر رونما ہونے والے اہم مسائل خاص طور پر یمن کے مسئلے اور علاقے میں انتہا پسند عناصر کی موجودگی سے پیدا ہونے والے تشویشناک مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے کہ جو علاقے اور عالمی سطح پر مشترکہ مسائل شمار ہوتے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسپین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے، کہا کہ وہ اسپین کے حکام کے ساتھ ملاقات میں مشرق و سطی کے قریبی ممالک کے بارے میں، کہ جنہیں شمالی افریقہ میں داعش کی انتہا پسندی سے تشویش لاحق ہے، بات چیت کریں گے۔ جواد ظریف نے اسی طرح ایران اور اسپین کے معاشی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک خاص طورپر اسپین کے ساتھ ایران کے تعلقات میں پابندیوں کے سبب کمی آئی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ میڈریڈ کے بعد پرتگال کا بھی دورہ کریں گے۔
.......
/169