اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے ایٹمی مذاکرات میں جامع معاہدے کے لئے پہلا قدم اٹھائے جانے کے بعد روس نے ایران کو ایس ۳۰۰ میزائیلی سسٹم دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران کو ایس تین سو دفاعی میزائیلی سسٹم کی فراہمی سے کسی ملک کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا- روس کی جانب سے ایران کو اس سسٹم کی فراہمی کی منسوخی کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد روس کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے- روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے تاکید کی ہے کہ ایران کو اس سسٹم کی فراہمی، کسی بھی ملک کےلئے خطرہ نہیں ہے- روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کے روز ایران کے اس سسٹم کی فراہمی پر عاید پابندی کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے.
واضح رہے کہ دوہزار سات میں اس بارے میں تہران اور ماسکو کے درمیان سمجھوتے پر دسخط ہوگئے تھے مگر امریکہ اور صیہونی حکومت کے دباؤ اور پابندیوں کی بنا پر ایران کو یہ سسٹم فراہم کئے جانے سے گریز کیا جا رہا تھا-
العربیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایران کو جلد ہی ایس تین سو دفاعی میزائیلی سسٹم فراہم کردیا جائےگا- ایس تین سو سسٹم پہلے فضا میں طیاروں اور کروز میزائیلوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی کا حامل تھا مگر اسے اپ گریڈ کئے جانے کے بعد اب اس سسٹم کو بلسٹیک میزائیلوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی کا حامل بنادیا گیا ہے-
روس کے اعلان پر اسرائیل کو مچی کھلبلی
روس کی جانب سے ایران کو ایس ۳۰۰ میزائیلی سسٹم دئے جانے کے اعلان کے فورا بعد صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو نے روس کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس کا ایران کو میزائیلی سسٹم دینے کا مطلب ایٹمی معاہدے کو جوازیت بخشنا ہے۔ صیہونی وزیر اعظم نے روس کو دھمکانے کی کوشش کرتے ہوئے مزید کہا کہ روس ایران کو اسلحے بیچ کر دھشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے! اسی دوران ایک امریکی عہدہ دار نے بھی روس کے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے اس اقدام سے ایران کا دفاعی سسٹم اور مضبوط ہو جائے گا اور ایران کا مقابلہ کرنا علاقے کے ممالک کے لئے ناممکن ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ دنیا میں کون دھشتگرد ہے اور کون دھشتگردی کا شکار ہے؟ ایران پر دھشتگرد ہونے کا الزام لگانے والے صیہونی لیڈر ذرا اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں کہ وہ دنیا میں کتنے نمبر کے دھشتگرد ہیں؟ یہ بات بچہ بچہ بھی جانتا ہے کہ اگر دنیا میں کہیں دھشتگردی پنپتی ہے تو اس کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ کا ہاتھ ہوتا ہے ایسے میں اسرائیل کا خود کا پاک و صاف کہنا اور ایران کو دھشتگرد ملک ٹھہرانا دنیا کو الو بنانے کے مترادف ہے حقیقت تو یہ ہے کہ ایران سے علاقے کے کسی بھی ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہے اگر خطرہ ہے تو وہ خود امریکہ کی اس ناجائز اولاد اسرائیل کو ہے، خدا وہ دن لائے کہ جب یہ ناجائز اولاد ایران کے ہاتھوں ہی صفحہ ھستی سے محو ہو جائے اور باقی دنیا امن و سکون کی زندگی جئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲