13 اپریل 2015 - 05:07
سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

سابق امریکی وزیر خارجہ اور خاتون اول ہلیری کلنٹن نے 2016ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ اور خاتون اول ہلیری کلنٹن نے 2016ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ ہلیری کلنٹن نے ایک ویڈیو کے ذریعے آئندہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ہلیری کلنٹن دوسری بار صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے میدان میں اتری ہیں۔ اس سے قبل 2008ءمیں ڈیموکریٹ پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوئی تھیں، لیکن انہیں پرائمری انتخاب میں باراک اوباما سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سے ایک روز قبل پاناما میں صدر باراک اوباما نے بھی ہیلری کلنٹن کے صدارتی انتخاب لڑنے کی خبروں کا خیرمقدم کیا اور کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ہلیری ایک بہترین صدر ثابت ہوں گی، اگر ہلیری صدارتی انتخاب جیت گئیں تو وہ امریکا کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔

.......

/169