12 اپریل 2015 - 17:35
غزہ پٹی کی صورتحال، اقوام متحدہ کے عہدیدار کا انتباہ

مشرق وسطی میں اقوام متحدہ کے انچارچ نے غزہ پٹی کے محاصرے اور اس خطے پر اسرائیل کی پچاس روزہ جنگ کے نتیجے میں غزہ پٹی کی بحرانی صورتحال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی میں اقوام متحدہ کے نمائںدے رابرٹ سری نے کہا ہے کہ اگر غزہ پٹی پر اسرائیل کے گزشتہ موسم گرما کے حملے کے نتیجے میں غزہ پٹی کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ اور اس علاقے کی تعمیرنو نہ کی گئی تو اس علاقے کی صورتحال اس سے بھی زیادہ بحرانی اور تشویشناک ہو جائے گی۔ 

 دریں اثناء فلسطین کے محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں بے روزگاری کی شرح پچپن فیصد سے بھی تجاوز کر چکی ہے اور اس علاقے کے پینسٹھ فیصد سے زیادہ باشندوں کو غربت کا سامنا ہے جبکہ غذائی قلت کے باعث غزہ کے ساٹھ فیصد سے زیادہ افراد کی جانوں کو خطرہ ہے۔ 

 واضح رہے کہ غزہ پٹی پر صیہونی فوج کے پچاس روزہ حملوں کے نتیجے میں غزہ کی معیشت اور تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

.......

/169