12 اپریل 2015 - 06:00
یمن پرحملے کے خطرناک نتائج ،آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا انتباہ

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمن حملہ آوروں کے لئے دلدل ثابت ہو گا جس میں وہ دھنس جائیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے خبردار کیا ہے کہ بحران یمن اور اس ملک پر سعودی عرب کی جارحیت اور شعیہ سنی اختلافات پھیلانے کے نہایت خطرناک نتائج سامنے آئیں گے اور یہ علاقے میں مزید جنگ و خونریزی کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔ 

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اس بات پرتشویش کا اظہار کیا کہ دشمن علاقے بالخصوص یمن میں شیعہ فوبیا کو ہوا دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ فوبیا پر مشتمل افکار و نظریات نہایت غلط اور دشمنوں کے اھداف کی راہ میں ہیں۔

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ سعودی عرب کے نئے حکام نے یمن کے حالات کا غلط اندازہ لگا کر فوجی اور سیاسی لحاظ سے بڑی سنگین غلطیاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود کے حکام نے علاقے پر جنگ یمن کے خطرناک نتائج کو مد نظر رکھے بغیر تباہ کن جنگ شروع کی ہے- انہوں نے کہا کہ توقع کی جا رہی ہے کہ سعودی عرب میں اہل منطق و خرد جلد از جلد جنگ کی آگ پر قابو پا کر یمن پر جارحیت روک دیں گے۔

.......

/169