11 اپریل 2015 - 19:10
جدہ ایئرپورٹ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایرانی صدر کا حکم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ادارہ حج و زیارات کو حکم دیا ہے کہ وہ وزارت خارجہ کے تعاون سے جدہ ایئر پورٹ پر دو ایرانی زائرین سے بدسلوکی کی تحقیقات جاری رکھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ادارہ حج و زیارات کو حکم دیا ہے کہ وہ وزارت خارجہ کے تعاون سے جدہ ایئر پورٹ پر دو ایرانی زائرین سے بدسلوکی کی تحقیقات جاری رکھے تاکہ مجرمین کو سزا ملنے اور زائرین کی سیکورٹی کے حوالے سے اطمینان حاصل ہو سکے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے وزیر ثقافت و ہدایت کے نام ایک خط میں جدہ ائیر پورٹ پر دو ایرانی زائرین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگرچہ عوام کی مذہبی دلچسپی کا احترام اور ان کے لئے زیارت کے وسائل فراہم کرنا حکومت کی پالیسی اور پروگرام کا حصہ ہے لیکن زائرین کو احترام اور سیکورٹی حاصل نہ ہونے کی صورت میں، زائرین کی توہین جیسے بڑے گناہ اور قومی عزت کے مقابلے میں یہ مستحب امر اپنی حیثیت کھو دیتا ہے اور بعض حالات میں حرام بھی ہو سکتا ہے- اس بنا پر ضروری ہے کہ ادارہ حج و زیارت وزارت خارجہ کے تعاون سے سعودی حکام کے ساتھ مل کر سنجیدگی کے ساتھ ضروری اقدامات انجام دے اور مجرمین کو سزا دلانے اور زائرین کی سیکورٹی کے سلسلے میں اطمینان حاصل کرے اور اس سلسلے میں ضروری اقدام کے لئے مکمل اور جامع رپورٹ پیش کرے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲