اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کی مقامی تنظیم اہل بیت(ع) اسمبلی نے ایک نشست کا انعقاد کر کے یمن پر جاری سعودی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ہندوستان کے دار الحکومت دہلی میں واقع درگاہ پنجہ شریف میں منعقد ہوئی اس نشست میں نیشنل کونسل آف شیعہ علما اور اہل بیت (ع)اسمبلی کے اراکین نے سعودی عرب کے جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے یمن پر جاری حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
اہل بیت(ع) اسمبلی کے سربراہ مولانا محسن تقوی نے اس نشست میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے مظلوم عوام کے قتل عام کو رکوئے۔
دہلی کے امام جمعہ نے زور دے کر کہا: ہندوستان کی اہل بیت(ع) اسمبلی یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کرتی ہے اور ان کے حقوق کا دفاع کرنے کے لیے ہندوستان میں ضروری اقدامات انجام دے رہی ہے جبکہ ہندوستان حکومت، اقوام متحدہ اور سعودی سفارتخانے پر دباو ڈال رہی ہے کہ یمن کے لوگوں کے حقوق پائمال ہونے سے بچائے جائیں۔
نیز اس کانفرنس میں دہلی کے علماء اور اہل بیت(ع) اسمبلی کے اراکین نے مسجد الحرام کے امام ’’السدیس‘‘ کی ہرزہ گوئیوں کو عالم اسلام میں تفرقہ انگیزی کا سبب قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔




