11 اپریل 2015 - 16:11
پابندیوں کا خاتمہ ایران میں اقتصادی خوشحالی کا باعث

خواتین اور گھرانے کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی مشیر نے کہا ہے کہ پابندیوں کا خاتمہ اقتصادی خوشحالی کے لئے اقدامات کرنے کے سلسلے میں حکومت کے ہاتھ مزید کھول دے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر کی مشیر برائے خواتین اور گھرانہ شہیندخت مولاوردی نے کہا ہے کہ اگر لوزان معاہدے پر اس کی حقیقی شکل میں عمل ہو تو اس کے مثبت اثرات کو حتی خواتین کے لئے روزگار کے مواقع کی فراہمی میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اس شعبے میں انتہائی اہم اقدامات انجام دے رہی ہے جس کے نتائج آئندہ برسوں میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ اور مینیجمنٹ کا اس دوران انتہائی اہم کردار ہے۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین کے مرکزی کردار پر زور دیا اور کہا کہ اس وقت خواتین، صنعتی اور زرعی شعبوں کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر شعبوں میں بھرپور کام کر رہی ہیں-

.......

/169