اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقے العوامیہ میں سیکیورٹی اہکاروں اور حکومت مخالفین کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں سیکورٹی اہلکاروں نے حکومت کے چار مخالفین کو گرفتار بھی کرلیا- رواں عیسوی سال میں سعودی عرب میں مخالفین اور حکومت کے درمیان یہ پہلی جھڑپ ہے- العوامیہ کا علاقہ، مشرقی سعودی عرب میں واقع ہے جہاں تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں- قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں آل سعود کے برسراقتدار آنے کے بعد سے اس ملک میں ہمیشہ، شیعہ مسلمانوں کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے اور وہ غربت و تنگدستی کے عالم میں زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں-














۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲