4 اپریل 2015 - 10:24
عمان، سعودی عرب اور یمن کے درمیان ثالثی کے لئے آمادہ

عمان کے وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان ثالثی کےلئے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک بحران یمن کے خاتمے اور سعودی عرب و یمن کے درمیان ثالثی کی غرض سے اقوام متحدہ کی مدد کے لئے تیار ہے- یوسف بن علوی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اگرچہ عمان اور اقوام متحدہ، سعودی عرب اور یمن کے درمیان ثالثی کے لئے مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حوالے کرنا چاہئے اور طرفین کی میزبانی مشرق وسطی سے باہرانجام پانی چاہئے- عمان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ عمان، امن کی طرفداری کی بنا پر یمن پر حملے میں شامل نہیں ہوا اور وہ جنگ اور جھڑپوں کی مذمت کرتا ہے-

.......

/169