اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب نے بڑے شیطان امریکہ سمیت اپنے مغربی آقاؤں اور ایشیائی غلام ممالک سے مدد طلب کرلی ہے، سعودی عرب نے اللہ تعالی کے بجائے بڑے شیطان اور بڑے شیطان کے حامی ممالک سے مدد طلب کی ہے جو سعودیوں کے مشرکانہ اعمال و اقدام کا واضح ثبوت ہے۔ادھر اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور سفاکانہ ہوائی حملوں میں اب تک 62 یمنی بچے شہید ہوگئے ہیں۔آل سعودی ابو جہل ، ابو لہب ،کفار قریش اور بڑے شیطان امریکہ کے راستے پر گامزن ہیں۔ واضح رہے کہ یمن کے عوام کے خلاف سعودی عرب نے جمعرات سے ظالمانہ اور وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں شہداء میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کے وحشیانہ اور ظالمانہ حملوں میں پاکستان، مصر اور سوڈان کے علاوہ دس ممالک بھی حصہ لے رہے ہیں جو سعودی مال و زر کی لالچ میں یمن کے بےگناہ بچوں کے خون میں ہاتھ رنگین کررہے ہیں۔ سعودی عرب ابو جہل اور ابو لہب کے نقش قدم پر گامزن ہے ۔ سعودی عرب کی حکومت کا رحمۃ للعالمین کے مکتب سے کوئی تعلق نہیں ، آل سعود ابو جہل، ابو لہب ،کفار قریش اور بڑے شیطان امریکہ کے راستے پر گامزن ہیں اور امریکہ نواز حکومتوں کی آل سعود کو حمایت حاصل ہے۔
.......
/169