2 اپریل 2015 - 17:02
قوموں کے خلاف جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کسی بھی طرح قوموں کے خلاف جارحیت کو قانونی جواز نہیں دیا جا سکتا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض علاقائی ممالک اور عالمی طاقتیں، براہ راست تکفیریوں کے اقدامات اور دہشت گردی کی نگرانی کر رہی ہیں- حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ یہ حکومتیں علاقے میں بحران پیدا ہونے اور ان کے طویل ہونے کا باعث بن رہی ہیں- انھوں نے کہا کہ آج ہمیں تکفیریت کے خطرے کا سامنا ہے- انہوں نے کہا کہ تکفیریوں نے اسلام کے چہرے کو مسخ کرکے رکھ دیا ہے- شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ استبدادی، خودسر اور پسماندہ حکومتیں نوجوانوں کو انتخاب و بیان کی آزادی نہیں دیتی ہیں- قوموں پر جارحیت ایک جرم ہے اور اس کا کوئی جواز نہیں ہے- ہمیں امید ہے کہ آئندہ آنے والی نسلیں موجودہ حقائق کو بدل دیں گی- انہوں کہا کہ نوجوان، استبدادی حکومتوں کو گرا دیں گے-

.......

/169