اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کی فوجی کاروائیوں کے کمانڈر میجر جنرل قاسم محمدی نے کہا ہے کہ عراقی افواج نے شہر الرمادی کے البوجلیب اور طوی نامی علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے، بڑے آپریشن شروع کئے تھے- میجر جنرل قاسم محمدی نے کہا کہ عراقی افواج میں فوج، علاقائی پولیس، فیڈرل پولیس، عوامی رضاکار اور قبائلی شامل ہیں- اس کمانڈر نے کہا کہ عراقی افواج نے داعش کے سینتیس تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک اور ان پانچ گاڑیاں تباہ کرکے، ان علاقوں کو آزاد کرالیا- میجر جنرل قاسم محمدی نے کہا کہ عراقی فورسز نے الرمادی شہر کے زنکورہ علاقے کو بھی آزاد، اور اسے داعش تکفیریوں کے وجود سے پاک کردیا- انہوں نے کہا کہ عراقی فوج نے ان علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد وہاں مورچے سنبھال لئے ہیں اور تکفیری دہشتگردوں کے جوابی حملوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنے مورچوں کو مستحکم کرلیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲