اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کے روز کہا ہے کہ کابینہ کا اجلاس، خلیج فارس تعاون کونسل کی جانب سے حمایت اور یمن کی آئینی حکومت کے دفاع تناظر میں تشکیل دیئے جانے کی ضرورت ہے- انھوں نے مذاکرات کیلئے یمن کے سرکاری حکام کو اسلحے کی تحویل میں دئیے جانے اور پڑوسی ملکوں کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہونے سے مشروط کیا- شاہ سلمان نے، یمنی سیاسی فریقوں سے ایسی حالت میں مذکرات کی بات کہی ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمنی فوج کے ٹھکانوں، یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ اور اسی طرح یمن کی بنیادی تنصیبات پر شدید بمباری کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے-یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے تازہ حملے میں یمنی پناہ گزینوں کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں درجنوں عام شہری جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں-
.......
/169