اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں آج اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف ، امریکی، چینی ،برطانوی اور روسی وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ چین کے وزير خارجہ وانگ یی اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کے علاوہ برطانوی وزیر خارجہ فیلیپ ہاموند کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ مغربی ذرائع ابلاغ مذاکرات میں پیشرفت کی خبر دے رہے ہیں جبکہ ایرانی مذاکراتی ٹیم کا کہنا ہے کہ مذاکرات پیچیدہ اور حساس مرحلے میں پہنچ گئے ہیں ایران نے مذاکرات میں جو لچک دکھانی تھی وہ دکھا دی ہے اب فریق مقابل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو پورا کرے اور جب تک پابندیاں مکمل طور پر نہیں اٹھائی جاتیں تب تک مذاکرات کی کامیابی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک یا پابندیاں اور دباؤ جاری رکھیں یا معاہدہ کریں اس کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ اب باقی نہیں ہے۔
.......
/169