29 مارچ 2015 - 14:43
داعش نے شام میں شیعوں کے خون کی ندی بہا دی+تصاویر(18+)

دھشتگرد ٹولے داعش نے شام کے صوبہ حماۃ میں ایک بھیانک جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے آج بروز اتوار کو آٹھ شیعوں کے سر قلم کر دئے اور ان کے خون کی ندی بہا دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد ٹولے داعش نے شام کے صوبہ حماۃ میں ایک بھیانک جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے آج بروز اتوار کو آٹھ شیعوں کے سر قلم کر دئے اور ان کے خون کی ندی بہا دی۔
داعش نے اپنے اس وحشیانہ جرم کی ویڈیو شائع کی جس میں شیعوں کو کافر ٹھہراتے ہوئے انہیں ذبح کیا ہے۔
داعش نے اس ویڈیو میں خود کو ان افراد میں سے قرار دیا جن کا ذکر و فکر صرف خدا ہے اور ان کے ہر عمل سے خدا کی یاد آتی ہے!
دھشتگردوں کا یہ کہنا ہے کہ وہ شیعوں کے قتل عام سے اللہ کے نزدیک ہوتے ہیں!
داعشیوں نے اس ویڈیو میں بشار الاسد کو بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انقریب وہ علویوں اور ان کے حامیوں کو بھی اسی انجام تک پہنچائیں گے۔
اس دھشتگرد ٹولے نے صوبہ حماۃ میں آٹھ شیعوں کے قتل کو خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کے حکم سے انجام دینے کا دعویٰ کیا۔
واضح رہے کہ دنیا کا کوئی مذہب تو دور کی بات کوئی انسان بھی لوگوں کے قتل عام سے خود کو خدا کے قریب کرنے کی نہیں سوچتا لیکن یہ گمراہ شدہ اور درندہ صفت قوم جو اسلام کے الف سے بھی آشنا نہیں بلکہ صیہونیوں کے ٹکڑوں پر پل رہی ہے نے انسانیت کا ایسا شیرازہ بکھیرا ہے جس کی مثال تاریخ بشریت میں نہیں ملتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲