28 مارچ 2015 - 22:51
یمن کا بحران: سعودی جارحیت پر حوزہ علمیہ قم کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران میں حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ کی کونسل جامعہ مدرسین نے یمن پر آل سعود حکومت کی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابقجامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حساس موقع پر جب شام اور عراق جیسے اسلامی ممالک تکفیریت اور دہشت گردی کی آگ میں جل رہے ہیں، یمن پر سعودی عرب کے فوجی حملے نے علاقے کے بحران کو مزید ہوا دی ہے۔ اس بیان میں علاقے کے ممالک میں اسلامی بیداری کی لہر میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مظلوم قوموں نے عالمی سامراج اور داخلی استعمار کے دباؤ سے تنگ آکر اور حقیقی محمدی اسلام کی تعلیمات کی بنیادپر اسلام پسندی اور آزادی کا نعرہ بلند کیا ہے۔ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اس بیان میں کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت اس ملک کے داخلی امور میں کھلی مداخلت ہے اور اسے فوری طور پر بند ہونا چاہیے تاکہ یمن کے عوام اپنے ملک کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کر سکیں۔

.......

/169