28 مارچ 2015 - 18:48
اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کے لیے بان کی مون کی درخواست

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مصر میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کی درخواست کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں عرب لیگ کے جھبیسویں سربراہی اجلاس میں کہا کہ تمام کوششیں دنیا میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور ساتھ ہی غزہ کی ابتر صورتحال پر مرکوز ہونی چاہئیں- انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام حقیقی رنج و مصیبت اور سختی میں زندگی گزار رہے ہیں- بان کی مون نے کہا کہ اقوام متحدہ تمام فریقوں کی باہمی گفتگو سے لیبیا کے بحران کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے- انہوں نے کہا کہ تیونس میں حالیہ دہشت گردانہ حملہ دہشت گردوں کی جانب سے بےگناہ عوام کو نشانہ بنانے کی عکاسی کرتا ہے- انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہاپسندی کے اسباب اور جڑوں کا جائزہ لینا چاہیے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲