28 مارچ 2015 - 18:46
جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے ایرانی وزیر خارجہ کی گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ نے لوزان میں جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق لوزان میں ہفتے کے دن ایٹمی مذاکرات کے چوتھے روز ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر اور فرانسیسی وزیر خارجہ لوران فابیوس سے ملاقات کی- جرمن وزیر خارجہ ہفتے کے روز لوزان میں ہونے والے ایٹمی مذاکرات میں شامل ہوئے- انھوں نے لوزان پہنچنے کے بعد یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ان مذاکرات میں سخت قدم اٹھائے گئے ہیں، اس بات پر زور دیا کہ ہم نتیجے تک پہنچنے کے لیے کوششوں سے دستبردار نہیں ہوں گے- انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے علاقے میں امن قائم ہو گا- ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ تمام فریقوں کی بارہ ماہ کی سنجیدہ کوششوں اور مذاکرات سے حتمی نتیجہ حاصل ہو گا-
فرانسیسی وزیر خارجہ نے بھی ایٹمی مذاکرات کے لیے لوزان پہنچنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ایران کو یورینیم کی پرامن افزودگ کا حق حاصل ہے، کہا کہ مذاکرات سخت ہیں- ایک دو مسائل میں پیشرفت حاصل ہوئی ہے لیکن کچھ مسائل ابھی باقی ہیں- ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے ہفتے کے روز صبح لوزان میں مذاکرات انجام دیے اور باقی ماندہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی- اتوار کے روز برطانیہ روس اور چین کے وزرائے خارجہ بھی ان مذاکرات میں شامل ہو جائیں گے- ایران کے وزیر خارجہ اتوار کے روز لوزان میں اپنے روسی اور چینی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲