اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے اراکین چند روزہ دورے پر آج نجف اشرف پہنچے۔
آیت اللہ مجتہدی شبستری، آیت اللہ دری نجف آبادی، حجۃ الاسلام نواب، حجۃ الاسلام اختری، آیت اللہ تسخیری، حجۃ الاسلام قمی، ڈالٹر ولایتی، حجۃ الاسلام محسنی، حجۃ الاسلام اراکی، حجۃ الاسلام ہادوی تہرانی، حجۃ الاسلام محمدی عراقی، حلباوی، مرتضیٰ العاملی، المعتوق، محمدی عراقی اور ابراہیمی ترکمان اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے نجف اشرف کے دورے پر ہیں۔
اس سفر میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے عہدہ دار آقای سالار، آقای حکمت اور نظام دوست بھی اس سفر میں اعلی کونسل کے اراکین کے ہمراہ ہیں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے اراکین کا نجف اشرف میں آیت اللہ آصفی نے استقبال کیا۔ اسمبلی کے اراکین اس سفر میں نجف اشرف کے مراجع عظام نیز عراق کے اعلی عہدہ داروں سے ملاقات کریں گے۔
















