اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے اٹارنی جنرل نے بحرین کے معروف سیاسی رہنما فاضل عباس کو یمن پر آل سعود اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کی مخالفت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ آل خلیفہ نے فاضل عباس پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے یمن پر سعودی فوجی کاروائیوں کے بارے میں غلط پروپگینڈا کیا ہے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ بحرینی قوم نے جمعے کے دن احتجاجی مظاہرے کے دوران یمن پر آل سعود اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت نیز اس جارحیت میں بحرینی فضائیہ کی شرکت کی مذمت کی۔
اطلاعات کے مطابق بحرینی عوام نے ملک کے دیگر شہروں بھی میں احتجاجی مظاہرے کرکے یمن پر آل سعود کی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ ادھر آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے شہریوں اور سیاسی تنظیموں کو خبردار کیا ہے کہ یمن کے خلاف جنگ اور حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
سعودی عرب نے اپنے بعض اتحادی ملکوں کے ہمراہ یمن کی فضائی حدود کی خلاورزی کرتے ہوئے وحشیانہ حملے کئے ہیں۔ آل سعود اور اس کے پٹھوؤں کے حملوں میں دسیوں یمنی شہید ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تحریک انصار اللہ اور یمن کی فوج ایک دوسرے کے شانہ بشانہ اپنی سرزمین کا دفاع کررہے ہیں اور اس دوران انہوں ملک کے جنوبی محاذوں پر اپنی پوزیشن مستحکم بنالی ہے۔
.......
/169