28 مارچ 2015 - 12:24
صہیونی حکومت انسانیت سوز کاروائیوں کی ذمہ دار

انسانی حقوق کے عالمی فیڈریشن نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت نے غزہ پر پچاس روزہ جارحیت میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی فیڈریشن ایف آئی ڈی ایچ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے نہتے شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جارحیت میں اسرائیل نے بارہا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے- اس فیڈریشن کے بیان میں آیا ہے کہ پچاس روزہ جارحیت میں اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے- انسان حقوق کے عالمی فیڈریشن کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت نے پچاس روزہ جارحیت میں متعدد بار عام شہریوں اور رہائیشی علاقوں، طبی مراکز نیز پناہ گزینوں کے عارضی کیمپوں کو حملوں کا نشانہ بنایا تھا- اس فیڈریشن نے کہا ہے کہ فلسیطینوں کی طرف سے جوابی میزائیل حملے اپنے دفاع کے لئے تھے اور ان حملوں کو صیہونی حکومت کی جانب سے عالمی قوانین کی پامالی کا جواز نہیں بنایا جاسکتا- واضح رہے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جارحیت میں دوہزار دو سو فلسطین شہید اور گیارہ ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے-

.......

/169