اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی المسا ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک شہزادے ولید بن طلال کے ایک قریبی سرگرم عمل سیاسی کارکن نے جمعے کے روز کہا ہے کہ سعودی عرب کے سابق فرمانروا "شاہ عبداللہ" کے بیٹے، متعب بن عبداللہ نے وزیردفاع محمد بن سلمان کو، یمن میں سعودی عرب کی خطرناک مہم جوئی روکنے کیلئے ضروری اقدامات عمل میں لانے کی دھمکی دی ہے- اس رپورٹ کے مطابق متعب بن عبداللہ، یمن کے خلاف جنگ کے مخالف ہیں- اس درمیان سعودی عرب کے موجودہ شاہ کے بیٹے، محمد بن سلمان نے بھی متعب بن عبداللہ کو دھمکی دی ہے اور ایک دوسرے کو دھمکیوں کا یہ سلسلہ، بدستور جاری ہے- اسی تناظر میں ولید بن طلال نے سعودی عرب کے حکمراں خاندان کو مخاطب کرکے تاکید کی ہے کہ یمن پر حملے کیلئے امریکہ کی ہری جھنڈی، درحقیقت ایک ایسا جال ہے جو امریکہ نے سعودی عرب کیلئے بچھایا ہے اور اسی بنا پر انھوں نے سعودی شاہی خاندان کے اعلی افراد سے اپیل کی ہے کہ محمد بن سلمان کے اقدامات کی روک تھام کریں- سعودی عرب کے اس سرگرم عمل سیاسی کارکن کا کہنا ہے کہ یمن کی سرحد سے ملنے والے جنوبی سعودی عرب کے صوبوں کے حکام اور سعودی شہزادے، ان علاقوں میں موجود اپنے محلوں کو چھوڑ کر جدہ جاچکے ہیں اور سرحدوں پر کوئی فوجی یا کسٹم حتی ایمی گریشن کے محکمے کا کوئی ملازم موجود نہیں ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲