اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن میں ادارہ انسانی حقوق نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہوئے افراد نیز اس ملک کی سرحد پر جنگ کی وجہ سے بھاگے ہوئے یمنی لوگوں کے لیے کوئی پناہگاہ نہیں ہے۔
ڈاریل گریس گریبر نے مزید تاکید کی ہے کہ یمن پہلے سے اقتصادی مشکلات کا شکار ہے اور اگر اس پر سعودی عرب کے حملات مزید شدت اختیار کر گئے تو اس ملک کے عام لوگ شدید بحران کا شکار ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ یمن میں انصار اللہ اور لوگوں کے ذریعے اس ملک کے اختیارات سنبھالے جانے کے بعد سعودی عرب نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے اشارے پر بدھ کی رات کو یمن پر فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ۲۸ افراد شہید اور ۳۳ زخمی ہوئے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق آج صبح سعودی عرب کی طرف سے ہوئے دوسرے فضائی حملے میں ۱۵ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں یہ حملہ صعدہ علاقے کے البقیع بازار پر کیا گیا۔
سعودی عرب کی یمن پر جارحیت امریکہ اور اسرائیل کے اشارہ پر کئی دیگر عربی ممالک منجملہ مصر کی حمایت سے انجام پا رہی ہے۔









