اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اعلانیہ جنگی جرم قراردیا ہے۔
شام نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ یمن پر سعودی عرب کے بہیمانہ جرائم کو روکنے کے لئے اقدام کرے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے آج صبح یمن پر فضائی حملوں سے جنگ کا آغاز کردیا ہے جس کی بنا پر خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگیا ہے۔
.......
/169