اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی فوجی جارحیت کی خبریں سامنے آنے کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین اڈ روئیس نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی یمن پر عوامی کمیٹیوں کا قبضہ، امریکہ کے قومی سلامتی کے مفادات اور اس کے علاقائی فریقوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا تھا- انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے مستعفی صدر منصورہادی کی درخواست پر علاقائی ملکوں کی قیادت کرتے ہوئے یمن پر فوجی حملہ کیا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سینئر اراکین نے سعودی عرب کے حملوں کا جواب دینے کیلئے صنعا میں ہنگامی اجلاس تشکیل دے کر یمن پر اغیار کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زوردیا ہے- ان اراکین نے اسی طرح یمن کے طبی مراکز اور ڈاکٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ، سعودی عرب کے حملوں میں زخمی ہونے والوں کے علاج و معالجے میں اپنی کسی کوشش سے دریغ نہ کریں-
.......
/169