اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی فوج نے درعا، حلب اور ادلب سمیت شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے- فوجی کارروائی میں دہشت گرد گروہوں کو بھاری مالی نقصان بھی ہوا ہے- شامی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا کہ شامی فوج نے حلب شہر کے جنوبی علاقے الزریعہ میں ایک کارروائی کے دوران کئی دہشت گرد گروہوں کو نابود اور ان کے ہتھیار اور دیگر ساز و سامان کو تباہ کردیا- دہشت گرد گروہوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے بھی شمالی حلب کے مضافات میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے- ان گروہوں نے تیونس کے دہشت گرد ابواویس التونسی اور سعودی دہشت گرد ابوانس الشعلان سمیت ہلاک شدہ دہشت گردوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں - شامی ذرائع نے درعا کے مضافات میں پچاس سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکت اور قینطرہ کے مضافات میں دہشت گرد گروہوں پر وسیع حملوں کی بھی خبر دی ہے- جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ، قنیطرہ کے مضافات میں واقع دیہاتوں کو مختلف قسم کے ہتھیاروں اور جدید گاڑیوں کی منتقلی کے لئے گزرگاہ کے طور پر استعمال کرتا ہے- جبہۃ النصرہ گروہ نے ان دیہاتوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲