23 مارچ 2015 - 14:11
پاک بھارت تمام تنازعات مذاکرات سے حل ہوسکتے ہیں، نریندر مودی

دوسری طرف بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حریت رہنماؤں کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں تاہم بھارت اپنی بات خود کر سکتا ہے، پاکستان کے ساتھ مذاکرات براہ راست ہونگے جس میں حریت کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو یوم پاکستان کے موقع پر مبارک باد دی ہے، ادھر وزیر اعلی مقبوضہ کشمیر مفتی محمد سعید نے امن کے لیے پاک بھارت مذاکرات کو ضروری قرار دیا ہے جبکہ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں حریت کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کے قومی دن کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کو نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے، نریندر مودی نے لکھا کہ انہیں پختہ یقین ہے کہ تمام حل طلب مسائل دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی مفتی محمد سعید نے کہا ہے کہ انہوں نے نریندر مودی کو خط لکھا ہے کہ امن کے لیے پاکستان سے مذاکرات ضروری ہیں، مفتی محمد سعید کا کہنا ہے آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو جلد ہی ڈی نوٹیفائی کریں گے۔ دوسری طرف بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حریت رہنماؤں کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں تاہم بھارت اپنی بات خود کر سکتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ مذاکرات براہ راست ہونگے جس میں حریت کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

.......

/169