اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دالحکومت بغداد کے آپریشنل کمانڈر عبدالامیر الشمری نے السومریہ نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران مغربی عراق کے صوبے الانبار کے مختلف علاقوں خاص طور سے شہر فلوجہ کے علاقے الکرمہ کے مشرقی مضافاتی علاقوں کو آزادکرانے کیلئے عراقی سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں میں پانچ سو چھتّیس داعش دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس دہشتگرد گروہ کی اکیاون فوجی گآڑیوں نیز اکیاسی ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا-
عبدالامیرالشمری نے کہا کہ ان کاروائیوں کے دوران دو سو چار گھروں نیز دیگر پندرہ سو دیگر مقامات پر نصب بموں کو ناکارہ بنادیاگیا- عبدالامیر الشمری نے کہا کہ الکرمہ کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آزاد ہونے والے علاقوں میں واپس لوٹ آئیں-
دوسری جانب عراق کی سیکورٹی فورسز نے صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی کے مشرق میں واقع السنجاریہ نامی علاقے کو آزاد کرالیا-
عراقی سیکورٹی فورسز نے اس علاقے میں گھروں میں بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بناکر علاقے میں مکمل طور پر امن قائم کردیا-
ادھر صوبے صلاح الدین میں سیکورٹی فورس، تکریت کے اطراف میں تعینات ہے جہاں داعش دہشتگرد گروہ کا محاصرہ مزید تنگ کردیا گیا ہے-
یہ ایسی حالت میں ہے کہ العلم کے مضافات میں واقع علاقے الفتحہ اور سامرا کے جنوب مغرب میں واقع ایک علاقے میں عوامی رضاکاروں اور داعش دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سات عوامی رضاکار شہید ہوگئے-
.......
/169