اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابقہ شامی فوج کی یہ کاروائی اس وقت شروع ہوئی جب جبہۃالنصرہ تکفیری دہشتگرد گروہ نے بصری الشام نامی شہر پر پانچ مارٹر گولے داغے جس میں تین عام شہری جاں بحق اور بیس دیگر زخمی ہوگئے-
شامی فوج نے اسی طرح حلب میں حی المشہد علاقے میں احرارالشام نامی دہشتگرد گروہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کرکے اسے مکمل طور پر تباہ کردیا- یہ حملہ میزائیلوں سے کیا گیا-
حلب کے علاقے حی المشہد میں احرارالشام نامی دہشتگرد گروہ کے ہیڈکوارٹر پر شامی فوج کے اس حملے میں پچاس دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے-
شامی فوج نے اسی طرح السویدا، درعا، حلب اور دیرالزور کے مضافات میں مسلح دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا-
دریں اثنا کرد فورس نے الحسکہ کے مختلف علاقوں منجملہ راس العین، الراویہ،المناخیر اور تل خنزیر میں داعش دہشتگرد گروہ کے حملوں کو پسپا کرتے ہوئے اس گروہ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے-
.......
/169