22 مارچ 2015 - 15:53
ہندوستانی پارلیمنٹ کی عمارت میں آتشزدگی

ہندوستان کی پارلیمنٹ لوک سبھا کے کیمپس میں لگی شدید آگ پر قابو پالیا گیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی سے موصولہ میں خبروں میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے کمیپس کے اندرگیٹ نمبر آٹھ کے قریب شارٹ سرکیٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے کافی شدت اختیار کرگئی-

آتشزدگی اتنی شدید تھی کہ آگ کے شعلے کافی اوپر تک اٹھتے نظر آئے اور دھوئیں علاقے کی فضا میں پوری طرح چھاگئے -

آگ دوپہر دو بجکر بیس منٹ پر لگی-

حکام کا کہنا ہے کہ آگ پارلیمنٹ کے کمیپس کے اے سی پلانٹ میں لگی-

بہلے تو خود پارلیمنٹ میں موجود آگ بجھانے والے عملے نے آگ پر قابو پانے کے کی کوشش لیکن جب آگ کی شدت خطرناک شکل اختیار کرگئی تو فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا -

ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مالی نقصان بھی بہت کم ہوا ہے-

.......

/169