اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق صدراشرف غنی نے امریکہ روانگی سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشتگرد گروپ داعش افغانستان میں اپنا اثر و سوخ بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاکستانی فوج کے آپریشن کی وجہ سے عالمی دہشتگرد افغانستان منتقل ہورہے ہیں۔صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ وہ اسے صرف دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تبدیلی کہیں گے اور بقول انکے دہشتگردوں کو ایک جگہ سے نکال کردوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کاخاتمہ نہیں ہوگا۔افغانستان کے صدر نے مزیدکہا کہ دہشتگردوں کے خطرے کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد متبادل ٹھکانے تلاش کررہے ہیں اورشدت پسند تنظیم داعش بھی افغانستان میں اثرورسوخ بڑھارہی ہے۔انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ پاکستان میں فوجی آپریشن کی بنا پر دہشت گرد عناصر پاکستان افغانستان منتقل ہورہے-قابل ذکر ہے کہ افغانستان صدر اشرف غنی چوبیس مارچ کو واشنگٹن میں امریکی صدرسے ملاقات اور پچیس مارچ کو امریکی کانگریس سےخطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲