اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے ایران کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر حسن روحانی کی والدہ کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
ان کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
برادر گرامی جناب حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محترم
آپ کی والدہ گرامی ’’حاجیہ خانم پیوندی‘‘ کی وفات پرملال پر آپ اور مرحومہ کے دیگر پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
بیشک ان کی خاندان عصمت و طہارت سے محبت اور آپ جیسے شخص کی تربیت، دنیائے آخرت میں ان کے لیے بڑا سرمایہ ثابت ہو گی۔
خداوند متعال سے مرحومہ کے لیے اللہ کی رحمت و مغفرت اور جوار سیدہ(س) میں مقام اور ان کے پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں۔
محمد حسن اختری
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل
۲۱، مارچ، ۲۰۱۵
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲