21 مارچ 2015 - 10:03
ہم دھشتگردوں سے نمازیوں کے خون کا انتقام لیں گے: انصار اللہ

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے صنعا کی مسجدوں میں خوفناک دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ ہم دہشت گردوں سےنمازیوں کے خون کا انتقام لے کر رہیں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے صنعا کی مسجدوں میں خوفناک دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ ہم دہشت گردوں سےنمازیوں کے خون کا انتقام لے کر رہیں گے
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہاکہ جمعے کی نماز کے دوران صنعا کی دو مسجدوں میں دہشت گردانہ حملے انصاراللہ کو اس کے راستے سے منحرف نہیں کرسکتے - انہوں نے کہا کہ ہم ان دہشت گردانہ اقدامات کا دہشت گردوں اوران کے ملکی اور غیر ملکی سرپرستوں سے انتقام لے کررہیں گے-واضح رہے کہ جمعے کو نماز کے دوران یمن کے دارالحکومت صنعا میں شیعہ مسلمانوں کی دومسجدوں میں دہشت گردانہ اقدامات میں ایک سو سینتیس نمازی شہید اور تین سوسے زائد زخمی ہوگئے - دہشت گرد گروہ داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے - دوسری جانب تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ امریکا، سعودی عرب، قطر اور بعض دیگر ممالک یمن میں خانہ جنگی کی آگ بھڑکانا چاہتےہیں- انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ داعش کو امریکا اور صیہونی حکومت نے مل کر بنایا ہے- انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کا وجود علاقے کے ان ملکوں کے خلاف ایک سازش ہے چو خود کو امریکی تسلط سے آزاد کراناچاہتے ہیں -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲