21 مارچ 2015 - 09:57
یمن میں دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں نماز جمعہ کے موقع پر ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں نماز جمعہ کے موقع پر ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت جب یمن کو پہلے سے زیادہ امن و استحکام کی ضرورت ہے، اس ملک کے دشمن ان بزدلانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کے ذریعے ملک میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کررے ہیں تاکہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکیں۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امید ظاہر کی کہ یمن کے عوام، سیاسی جماعتیں اور سبھی سیاسی و سماجی تنظیمیں ہوشیاری کے ساتھ اور سیاسی عمل میں شرکت اور مذاکرات کو جاری رکھ کر ملک میں امن و استحکام کو بحال کریں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲