اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف اور جان کیری کے ساتویں دور کے مذاکرات میں دونوں ملکوں کے نائـب وزرا خارجہ سید عباس عراقچی ، مجید تخت روانچی اور وینڈی شرمین اور یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہلگا اشمید نے بھی شرکت کی- مذاکرات کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور امریکہ کے وزیر انرجی ارنسٹ موںیز نے بھی تکنیکی مسائل پر گفتگو جاری رکھی- اس سے قبل ایران اور امریکہ کے نائب وزرا خارجہ عباس عراقچی ،مجید تخت روانچی اور ویںڈی شرمن نے مذاکرات کئے تھے- قابل ذکرہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ساتویں دور کے مذاکرات کے بعد کہا ہے کہ مذاکرات کٹھن اور حساس مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں- انہوں نے کہا کہ جب تک ضروری ہوگا ہم لوزان میں رہیں گے- محمد جواد ظریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم خود کو مذاکرات کے آخری مرحلے میں پارہے ہیں، البتہ اس میں بھی نہایت تفصیلی گفتگو کی ضرورت ہے- دریں اثنا ایران کے نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد نے کہا ہےکہ میڈیا رپورٹوں کے برخلاف حتمی معاہدے تک پہنچنے کی ڈیڈیڈ لائن مارچ کے آخر تک نہیں بلکہ یکم جولائی ہے-
.......
/169