اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے تیونس شہر کے میوزیم میں پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کی ہے جس میں غیرملکی سیاحوں سمیت دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اس دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ دہشت گردی اور اس کے پھیلاؤ کے خطروں کے بارے میں خبردار کیا ہے- انھوں نے تیونس کی نئی حکومت کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے اس ملک میں قیام امن کی حمایت کی- واضح رہے کہ بدھ کے روز تیونس کے دارالحکومت میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب واقع باردو قومی میوزیم پر مسلح افراد کے حملے میں اکیس افراد ہلاک ہو گئے- جن بیشتر سیاح شامل ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲