اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمندکے اسسٹنٹ گورنر محمد جان رسول یار نے کہا ہے کہ بدھ کے روز لشکر گاہ شہر میں گورنر صوبائی کونسل کے سربراہ اور صوبائی پولیس کے نائب سربراہ کے بنگلوں کے نزدیک یہ دھماکہ ہوا تاہم یہ تینوں عہدیدار دھماکے میں بال بال بچ گئے۔ صوبہ ہلمند کے اسسٹنٹ گورنررسول یارنے کہا کہ اس بم دھماکے کے ذریعے، اعلی سرکاری عہدیداروں، سول سوسائٹی کے اراکین اور نامہ نگاروں کو نشانہ بنایا گیا ،جو انسانی اسمگلنگ اور اغواء جیسی وارداتوں سے متعلق ایک اجلاس میں شریک تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق تمام زخمیوں منجملہ گورنرکےترجمان عمر زواک کو اسپتان منتقل کردیا گیا ہے۔ طالبان نے اس دہشت گردانہ کاروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ طالبان نے حال ہی میں کئی اور بھی حملے افغان فوج کے خلاف انجام دیئے ہیں جس میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲